ابوظبی کی مسجد کا دورہ، سوناکشی نے دوپٹہ اوڑھ لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518582_1362215_sonakshi-zaheer-mosque_updates.jpg—تصاویر بشکریہ انسٹاگرام
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے اسکارف پر تنقید کے باوجود سوناکشی سنہا نے ابوظبی کی مسجد کے دورے کے موقع پر روایتی لباس کا انتخاب کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے سبز اور سفید پرنٹ والا کرتا، پاجامہ پہنا اور اپنے سر کو سبز دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا۔
اداکار جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ایک نئے اشتہار کے سلسلے میں ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جبکہ سوناکشی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ دونوں مسجد میں چلتے اور تصاویر بنواتے نظر آ رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518582_8619927_sonakshi-zaheer-mosque1_updates.jpg
مسجد کے دورے کےلیے سوناکشی نے سبز اور سفید پرنٹ والا ایک چھوٹا کرتا اور پاجامہ پہنا، اپنے سر کو بھی سبز دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا جبکہ ظہیر اقبال نے سیاہ قمیض اور سبز پتلون کا انتخاب کیا۔
سوناکشی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ابوظبی میں یہاں مجھے سکون ملا۔
اس پوسٹ پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک مداح نے کہا کہ یہ سوناکشی کے لیے تو نارمل ہے لیکن دیپیکا کے لیے نہیں؟ دونوں نے ایک ہی مسجد کا دورہ کیا اور دونوں اپنے شوہر کے ساتھ بہت شاندار لگ رہی تھیں، کیا ہم لوگوں کو ٹرول کرنا بند کر سکتے اور انہیں امن سے رہنے دے سکتے ہیں؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518582_514386_sonakshi-zaheer-mosque2_updates.jpg
ایک اور مداح نے لکھا کہ مندر ہو یا مسجد سر ڈھکنا ایک روحانی عمل ہے، چاہے آپ ہندو ہوں یا مسلمان۔
ایک کمنٹ میں کہا گیا کہ آپ کا لباس بالکل اس ماحول سے میل کھاتا ہے۔
سوناکشی کی یہ پوسٹ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے سیاحتی اشتہار کو فروغ دیتے ہوئے حجاب پہننے پر تنقید کا نشانہ بننے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518582_4173111_sonakshi-zaheer-mosque3_updates.jpg
سوناکشی نے گزشتہ سال 23 جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مختصر سی تقریب میں ظہیر سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ممبئی میں ایک پارٹی منعقد ہوئی، جس میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
مداحوں نے سوناکشی کو آخری بار فلم ’نکیتا رائے‘ میں دیکھا، جو 18 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنی، یہ ایک نفسیاتی تھرلر فلم ہے جو سوناکشی کے بھائی کش سنہا کی بطور ہدایت کار ڈیبیو فلم ہے۔
سوناکشی کی آئندہ فلموں میں سدھیر بابو کے ساتھ تیلگو فلم ’جتا دھارا‘ شامل ہے، جو 7 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Pages:
[1]