slotcosino Publish time 2025-10-11 21:36:03

10 ہزار قدم چلنے کا وقت نہیں؟ بہتر نتائج کیلئے یہ ورزشیں کریں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518585_6277793_ExerCise_updates.jpg

زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلنا بہترین صحت اور فٹنس کےلیے مفید ہے۔

کیا واقعی ایسا ہے؟ اس کے بارے میں واضح ضمانت نہیں دی جاسکتی اور 10 ہزار قدم چلنا ہی صحت و تندرستی کا واحد راستہ نہیں ہے۔

اگر آپ نے کم وقت میں زیادہ توانائی لینی ہے، دل کی صحت بہتر اور جسم مضبوط کرنا ہے تو درست طریقہ اپنائیں، ورزش کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518244_053947_updates.jpg
پیروں کے یہ مسائل صحت سے متعلق سنگین اشارے، محتاط رہیں

پیر جسم کا اہم حصہ ہیں، ان میں آنے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں بھی ہمارےجسم کے اندرونی امراض کی نشاندہی کرسکتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

چند ورزشیں جو واک کی بوریت کے ساتھ وقت کی بچت بھی کرتی ہیں اور آپ کو بہترین نتائج دے سکتی ہیں۔

صرف 10 منٹ رسی کودنے سے 30 منٹ واک جتنی کیلریز برن ہوجاتی ہیں، دل، پھیپھڑے اور جسمانی توازن بہتر ہوجاتے ہیں، ہڈیوں کی طاقت بڑھ جاتی ہے اور اس ورزش کے لیے رسی کے ساتھ تھوڑی سی ہی جگہ چاہیے ہوتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516306_072849_updates.jpg
21 دن میں 7 کلو وزن کم کرنے کا آسان فارمولا سامنے آگیا

کیا آپ صرف 21 دن میں 7 کلو وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوتا فارمولا پیش خدمت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسکواٹ جمپ ٹانگوں کے ساتھ کولہوں کو مضبوط کرتی، دل کی دھڑکن درست، چستی برقرار اور توانائی بڑھ جاتی ہے، صرف 10 منٹ یہ ورزش کی جائے تو 10 ہزار قدم جتنی کیلریز جل جاتی ہیں۔

برپیز نامی یہ ورزش پورے جسم خاص طور پر بازو، ٹانگوں، سینے اور پیٹ کو فعال کردیتی ہے، صرف 10 منٹ کی ورزش ایک گھنٹے کی واک کے برابر اثر دیتی ہے، اس سے طاقت، پھرتی اور برداشت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

کیٹل بیل سوئنگز نامی ورزش تیزی سے چربی گھٹانے، توازن بہتر بنانے، ٹانگوں اور کمر کے عضلات کی مضبوطی میں معاون ہوتی ہے۔

ہائی انٹینسٹی انٹرول ٹریننگ ایکسر سائز 20 منٹ یا اُس سے کم وقت بھی کرلی جائے تو دل کی صحت کے ساتھ میٹابولزم اور عضلات مضبوط ہوجاتے ہیں۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages: [1]
View full version: 10 ہزار قدم چلنے کا وقت نہیں؟ بہتر نتائج کیلئے یہ ورزشیں کریں