slotcosino Publish time 2025-10-11 21:36:04

بھارت: افغان وزیر خارجہ کا معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کا دورہ



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518584_5616731_afgn_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اپنے دورہ بھارت کے موقع پر ریاست اترپردیش میں معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کا بھی دورہ کیا۔

افغانی وزیر خارجہ نے دارالعلوم دیوبند میں جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی سے ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518573_060325_updates.jpg
افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں بھارتی خواتین صحافیوں کو شامل نہ کرنے پر مودی پر کڑی تنقید

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر میدان میں برابر کی شرکت کا حق حاصل ہے، اس واقعے سے بھارتی خاتون کو یہ پیغام جاتا ہے کہ مودی ان کے حق میں کھڑے ہونے کے لیے انتہائی کمزور ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

افغان وزیر خارجہ کے استقبال کے موقع پر طلبا سمیت لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے سے بدنظمی دیکھنے میں آئی اور افغان وزیر خارجہ کے حفاظتی حصار کی خلاف ورزی پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

افغان وزیر خارجہ نے دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور جمعیت علما ہند (الف) کے صدر مولانا ارشد مدنی سمیت دیگر علماء سے ملاقاتیں کیں۔ امیر خان متقی کو مفتی ابوالقاسم نعمانی نے حدیث کی سند بھی عطا کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان میں 2021 میں طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد افغان وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورۂ بھارت ہے، امیر خان متقی نے دارالعلوم دیو بند کے کیمپس کا معائنہ کرنے کے بعد اساتذہ و اتنظامیہ سے بھی ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق افغان وزیر خارجہ کل آگرہ جائیں گے جہاں وہ تاج محل کا دورہ کریں گے، اس کے بعد 13 اکتوبر کو دہلی میں بھارتی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: افغان وزیر خارجہ کا معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کا دورہ