خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا طریقہ کار جاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518592_7435798_kp_assembly_updates.jpgخیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ کا انتخاب اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا طریقہ کار جاری کردیا گیا، سیکریٹری صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کل دن 3 بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518580_083159_updates.jpg
پی ٹی آئی کی جے یو آئی سے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمایت کی درخواست
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مرکزی قیادت کو پی ٹی آئی کا پیغام پہنچائیں گے، مرکزی قیادت پی ٹی آئی کے پیغام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سیکریٹری صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 اکتوبر کو شام 4 بجے تک ہوگی، اسپیکر اسمبلی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کےلیے ووٹنگ 13 اکتوبر کو ہوگی۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اگر آئینی پیچیدگی آئی تو عدالت اسے حل کرے گی۔
Pages:
[1]