slotcosino Publish time 2025-10-11 23:33:04

اسلام آباد: موٹرسائیکل سوار سے تلخ کلامی پر ٹریفک پولیس افسران معطل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518599_4440157_isb-police01_updates.jpg

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اور ٹریفک پولیس آفیسرز کے درمیان تلخ کلامی کا چیف ٹریفک آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک پولیس افسران کو معطل کر دیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا، بدتمیزی کے بعد موٹرسائیکل سوار ناکہ توڑکر ایکسپریس وے پر آیا، ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سوار کو روکا تو تلخ کلامی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

[*] ریلی کے باعث اسلام آباد پولیس کا ڈائیورشن پلان جاری




دوسری جانب سی ٹی او کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری تک متعلقہ ٹریفک آفیسرز معطل رہیں گے، وردی میں اختیارات کا غلط استعمال ہرگز قابلِ قبول نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ٹریفک آفیسرز کو شہریوں سے مہذب طریقے سے پیش آنے کے احکامات ہیں۔
Pages: [1]
View full version: اسلام آباد: موٹرسائیکل سوار سے تلخ کلامی پر ٹریفک پولیس افسران معطل