پاکستان کا بھارت افغان مشترکہ اعلامیے کے نکات پر تحفظات کا اظہار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518600_4423658_FO1_updates.jpg—فائل فوٹو
پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے کے نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کو مشترکہ اعلامیے میں شامل نکات پر تحفظات پہنچائے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518573_060325_updates.jpg
افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں بھارتی خواتین صحافیوں کو شامل نہ کرنے پر مودی پر کڑی تنقید
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر میدان میں برابر کی شرکت کا حق حاصل ہے، اس واقعے سے بھارتی خاتون کو یہ پیغام جاتا ہے کہ مودی ان کے حق میں کھڑے ہونے کے لیے انتہائی کمزور ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت افغان اعلامیہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو نظر انداز کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت افغان اعلامیے میں شامل نکات نہایت افسوس ناک ہیں اور یہ غیر حساس رویہ ہے۔
Pages:
[1]