خوارج نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر کی مسجد کے امام کو بھی شہید کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر کی مسجد میں خوارج نے حملہ کرکے امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کیا۔ حملے میں 6 پولیس اہل کاروں سمیت مجموعی طور پر 7 افراد شہید ہوئے۔حکام کے مطابق حملہ آور خوارج وہی ہیں جنہوں نے اس سے پہلے علی مسجد، کوچہ رسال دار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518511_092848_updates.jpg
ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، آپریشن مکمل، 5 دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر جنرل آفیسر کمانڈنگ نے پولیس اہل کاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی جی پولیس کے پی اور صوبے کے چیف سیکریٹری نے بھی پولیس اہل کاروں کی تعریف کی۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے یکجا ہو کر کام کیا اور صوبے کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔
Pages:
[1]