slotcosino Publish time 2025-10-12 00:12:06

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518602_4866238_pak-afgan01_updates.jpgفائل فوٹو

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ کی گئی، پاک فوجکی جانب سےبھرپور جواب دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ اور کرم کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر دیر، چترال اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518600_112301_updates.jpg
پاکستان کا بھارت افغان مشترکہ اعلامیے کے نکات پر تحفظات کا اظہار

پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے کے نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا، پاک فوج کی چوکس پوسٹوں کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جا رہا ہے۔

پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ، درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، افغانستان کی جانب سے جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب