slotcosino Publish time 2025-10-12 02:09:05

افغانستان کو ہندوستان کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا، محسن نقوی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518607_5164214_nqewi_updates.jpg
فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو بھی ہندوستان کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے فوری جواب دے کر ثابت کیا کہ اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستانی فورسز چوکس ہیں، افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان آگ و خون کا جو کھیل کھیل رہا ہے اس کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن سے ملتے ہیں، پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: افغانستان کو ہندوستان کی طرح منہ توڑ جواب دیا جائے گا، محسن نقوی