slotcosino Publish time 2025-10-12 08:38:59

پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے، گورنر سندھ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518768_2032560_7_updates.jpg

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ برطانیہ، سوویت یونین اورامریکا کو ہرانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے، گورنر سندھ