slotcosino Publish time 2025-11-3 23:45:12

شہزادہ اینڈریو جلا وطنی کے بعد کس ملک جا سکتے ہیں؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-03/1525338_7614220_7_updates.jpg
— فائل فوٹو

سنگین الزامات لگنے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام تر شاہی نوازشات واپس لے لی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو کو جلا وطنی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اور جلاوطنی کے بعد وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہو سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں موجود شاہی محلات کے ایک کارکن نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ یہ پورا علاقہ انتہائی محفوظ ہے، یہاں عوام کا داخلہ ممنوع ہے اور داخلی راستوں پر کیمرے لگے ہوئے ہیں جو قریب آنے والی ہر گاڑی کو مونیٹر کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524295_042319_updates.jpg
شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا

سنگین الزامات لگ لگنے کے بعد برطانوی شاہ چارلس اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ انڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات آج ضبط کرلینگے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کارکن نے مزید بتایا کہ یہ علاقہ سخت سیکیورٹی میں ہے اور ہمیں ابھی تک شہزادہ اینڈریو کے محل میں آنے کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع نہیں ملی لیکن اگر وہ یہاں آئے تو یہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہوں گے۔

یہ اقدام حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ان کی طویل دوستی کی وجہ سےسامنے آ سکتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: شہزادہ اینڈریو جلا وطنی کے بعد کس ملک جا سکتے ہیں؟