slotcosino Publish time 2025-11-3 23:51:12

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے جوتوں کی حفاظت پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-03/1525364_2949734_bhagont_updates.jpgوزیراعلیٰ بھگونت مان : فائل فوٹو

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰبھگونت مان کے جوتوں کی حفاظت پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ بھگونت مان کے سری مکتسر صاحب گوردوارہ کے دورےکے دوران ایک سرکاری حکم نامہ منظرِ عام پر آیا ہے، جس میں 2 پولیس اہلکاروں کو وزیراعلیٰ کے جوتوں کی حفاظت پر مامور کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مکتسر پولیس کی جانب سے جاری ہدایت میں ہیڈ کانسٹیبل روپ سنگھ اور کانسٹیبل سربت سنگھ کو ’’وزیراعلیٰ پنجاب کے جوتوں پر ڈیوٹی‘‘ دینے کا حکم دیا گیا تھا، جس می لکھا تھا کہ وہ گیٹ نمبر 7 پر سادہ لباس میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-02/1525037_054650_updates.jpg
بھارت: بہار کی سیاست کا معروف کردار باہو بلی عرف چھوٹے سرکار قتل کے الزام میں گرفتار

سفید لباس اور دھوپ کے چشمے میں اکثر نظر آنے والے اننت سنگھ کی سوشل میڈیا پر ایک خاص پہچان ہے ، ان کے بیباک بیانات پر بننے والے میمز اور ویڈیوز نے انہیں ایک طرح کاhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ حکم نامہ چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اپوزیشن رہنماؤں نے عام آدمی پارٹی حکومت کو پولیس فورس کو ذاتی خدمت گار بنانے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

اس حوالے سے ہونیوالی تنقید کو بھگونت مان نےطنز کے ساتھ مسترد کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-03/1525364_8920256_cmm_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا

انہوں نے کہاکہ کیا ان سیاسی مخالفین کے پاس پنجاب کے لیے کوئی روڈ میپ ہے؟ اب ہمارے جوتے اور چپل ہی ان کے لیے مسئلہ بن گئے ہیں، یہاں تک کہ ہماری ماؤں اور بہنوں کے کپڑے بھی ان کی نظر میں ہیں۔ اب یہی ان کے پاس بچا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے جوتوں کی حفاظت پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے