slotcosino Publish time 2025-11-4 00:24:13

بھارتی ارب پتی انیل امبانی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات: 351 ملین ڈالر کے اثاثے منجمد

بھارتی ارب پتی شخصیت، انیل امبانی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔

بھارت کے مالیاتی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے انیل امبانی گروپ سے منسلک 351 ملین ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق ای ڈی نے ممبئی، دہلی اور چنئی میں واقع انیل امبانی کے خاندانی گھر سمیت رہائشی و کمرشل جائیدادوں پر لین دین روک دیا ہے۔

مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی انیل امبانی کے خلاف 2017ء سے 2019ء کے درمیان ایک پرائیویٹ بینک سے حاصل کیے گئے 568 ملین ڈالر کے قرضوں سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518533_013335_updates.jpg
انیل امبانی کے معاون اشوک کمار پال منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

بھارتی ادارے اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے معروف... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی کاروباری شخصیت انیل امبانی پر الزام ہے کہ ریلائنس ہوم فنانس اور ریلائنس کمرشل فنانس نے قرض کی رقم کو منی لانڈرنگ اور رشوت کے لیے استعمال کیا۔

ای ڈی ایجنسی ریلائنس کمیونیکیشنز میں بھی مبینہ طور پر 1.55 ارب ڈالر کے فنڈز کی خرد برد کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی ارب پتی انیل امبانی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات: 351 ملین ڈالر کے اثاثے منجمد