slotcosino Publish time 2025-11-4 01:03:10

میکسیکو: ایک ہفتے قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے میئر قتل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-03/1525258_7261897_Mayor-Carlos-Manzo-mexico_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

میکسیکو شہر کے میئر کارلوز مانزو کو مقامی فیسٹیول میں شرکت کے دوران گولی مار کرقتل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے قبل اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے والے یوراپین(Uruapan) شہر کے میئر کارلوس مانزو کو مقامی طور پر منائے جانے والے موت کے فیسٹیول کے دوران کئی افراد کی موجودگی میں قتل کردیا گیا۔

میکسیکو کی پبلک سیکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ 40 سالہ کارلوس میکسیکو کی ریاست میچوکان(Michoacán )کے مرکزی حصے میں قتل کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مبینہ قاتل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکشی کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-18/1481957_084123_updates.jpg
میکسیکو میں دو دن میں دوسری خاتون میئر قتل

مقتولہ مارتھا لورا مینڈوزا شہر تیپالکاٹے پیک کی میئر تھیں اور صدر کلاڈیا شین باؤم کی بائیں بازو کی حکمران جماعت مورینا پارٹی کی رکن تھیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مقتول کارلوس مانزو کا شمار اپنی وفاقی حکومت پر تنقید کرنے والوں میں ہوا کرتا تھا۔

واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ میئر کارلوس مانزو کے قاتلوں کو انصاف کے کٹھرے میں ضرور لائیں گی۔

میکسیکو میں پرتشدد واقعات میں کئی دنوں سے اضافہ دیکھا جارہا ہے، اسی سال گزشتہ مئی کے مہینے میں دارالحکومت میکسیکو سٹی کے مرکزی علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے میئر کلارا بروگاڈا کے پرسنل سیکرٹری اور مشیر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-14/1470864_085957_updates.jpg
میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

میکسیکو کی خلیجی ریاست ویراکروز میں یکم جون کو ہونے والے انتخابات سے قبل خوفناک تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میئر کے قتل کا میکسیکو میں یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل صدر کلاڈیا شین باؤم کی بائیں بازو کی حکمران جماعت مورینا پارٹی کی رکن مارتھا لورا مینڈوزا جو شہر تیپالکاٹے پیک کی میئر تھیں اسی سال جون میں قتل کردی گئیں تھیں، جبکہ ان سے پہلے حکمران جماعت مورینا کی میئر کی نشست کی خاتون امیدوار ییسینیا لارا گوتیرز کو مسلح افراد نے انتخابی مہم کے دوران حملہ کر کے قتل کردیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: میکسیکو: ایک ہفتے قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے میئر قتل