slotcosino Publish time 2025-11-4 01:42:05

حساس معلومات لیک ہونے کا خوف، اسرائیل نے فوجی افسران سے چینی گاڑیاں واپس لے لیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-02/1525054_3374435_isrl_updates.jpg
—فوٹو اسرائیلی میڈیا

حساس معلومات لیک ہونے کے خوف کے باعث اسرائیل نے اپنے سینئر فوجی افسران سے چینی گاڑیاں واپس لے لیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظراسرائیلی فوج نے سینئر افسران کودی گئی چینی گاڑیاں واپس بلانے کا عمل شروع کر دیا۔

اسرائیلی فوج تقریباً 700 چینی گاڑیاں واپس لے رہی ہے، جن میں زیادہ تر چیری ٹیگو 8 پرو ماڈلز شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524498_055151_updates.jpg
فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی فوج کی وکیل مستعفی

اسرائیلی فوج کی جیل سے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ گاڑیاں لیفٹیننٹ کرنل اور کرنل رینک کے افسران کو 2022ء سے فراہم کی جا رہی تھیں، خاص طور پر ان افسران کو جنکی فیملی بڑی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سال کے آغاز میں ہی اسرائیلی فوجنے تمام چینی گاڑیوں کے فوجی اڈوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی، کیونکہ ان میں نصب کیمروں اور سینسرز کے ذریعے حساس معلومات جمع کیے جانے کے خدشات ظاہر کیے گئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: حساس معلومات لیک ہونے کا خوف، اسرائیل نے فوجی افسران سے چینی گاڑیاں واپس لے لیں