اسرائیل غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے: اقوام متحدہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-02/1525022_7367612_13_updates.jpgفائل فوٹو
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت پوری امداد غزہ جانے نہیں دے رہا، معاہدے کے برعکس اسرائیل امداد کا صرف ایک حصہ غزہ جانے دے رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاہدے میں روزانہ 600 امدادی ٹرک غزہ بھیجنے کی بات طے ہوئی تھی تاہم اس کے برخلاف روزانہ صرف 145 ٹرک غزہ جانے دیے جارہے ہیں۔
ادھر عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملوں میں 4 افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ پیر کو استنبول میں ملاقات کریں گے۔
Pages:
[1]