ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-02/1524920_3416052_Trmo_updates.jpgفائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی قتل وغارت روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نائجیریا حکومت مذہبی قتل وغارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکا تمام امداد بھی بند کردے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔
Pages:
[1]