محسن نقوی کی جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-02/1524851_9705125_mHsn_updates.jpgفائل فوٹو
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی 20میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ بابر اعظم کو پلیئر آف دی میچ جبکہ فہیم اشرف کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
Pages:
[1]