حماس کی جانب سے بھیجی گئیں 3 فوجیوں کی لاشوں کی اسرائیل نے تصدیق کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-03/1525395_2058957_isrl_updates.jpgفوٹو: اسرائیلی میڈیافلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 2 افسران سمیت 3 اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردی، جس کے بعد اسرائیلی حکام نے ان کی شناخت کی تصدیق کردی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شناخت ہونیوالی لاشیں کرنل اساف حمامی،کیپٹن عمر نیوترا اور اسٹاف سارجنٹ اوز ڈینیئل کی ہیں، یہ تینوں فوجی 7 اکتوبر 2023کو اسرائیل پرحماس کے حملے میں مارے گئے تھے، ان کی لاشیں بعد میں غزہ منتقل کر دی گئی تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-02/1525063_102305_updates.jpg
فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنیوالی اسرائیلی فوج کی وکیل پراسرار طور پر لاپتہ
اسرائیلی فوج کی جیل سے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے کے بعد استعفیٰ دینے والی صہیونی فوج کی وکیل میجر جنرل یفات تومر ہروشلمی لاپتہ ہو گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فارنزک ماہرین کی جانب سے شناخت کے عمل کی تکمیل کے بعد فوجی نمائندوں نے ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ ان کے عزیزوں کی لاشیں واپس آگئی ہیں، اب بھی 8 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حماس کے پاس موجود ہیں۔
حماسکی جانب سےتین اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے کے بدلے اسرائیل نے 45 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-02/1525054_080542_updates.jpg
حساس معلومات لیک ہونے کا خوف، اسرائیل نے فوجی افسران سے چینی گاڑیاں واپس لے لیں
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسرائیلی فوج نے سیینئر افسران کو دی گئی چینی گاڑیاں واپس بلانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سروے کے مطابق غزہ کی نصف آبادی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود خوراک تک رسائی بدستور مشکل یا بدتر ہو چکی ہے، کیونکہ اسرائیل اب بھی امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں تین مزید فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جبکہ غزہ سٹی میں فائرنگ سے کئی بچے زخمی ہوئے ہیں۔ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 236 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں 68,858 فلسطینی شہید اور 170,664 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میںاسرائیل میں 1,139 افرادہلاک اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
Pages:
[1]