slotcosino Publish time 2025-11-4 05:03:05

کراچی: سمندر کے راستے ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایف بی آر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-03/1525401_89155_fbr_updates.jpgفائل فوٹو

کسٹم انفورسمنٹ کراچی نے سمندری راستے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے کامیاب آپریشن کیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سمندری راستے سے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دو لانچوں کو روکا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تقریبا 31 ہزار 610 لیٹر ڈیزل لانچوں سمیت قبضہ میں لے لی گئی۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: سمندر کے راستے ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایف بی آر