مصر پیر کو عالمی امن سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518772_172891_egyptian-president-al-sisi-1_updates.jpgمصری صدر السیسی—فائل فوٹومصر پیر کو شرم الشیخ میں عالمی امن سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مصری صدارتی ترجمان نے بتایا ہے کہ مصر میں ہونے والی عالمی امن سربراہی کانفرنس میں غزہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517826_094810_updates.jpg
غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی حملے رپورٹ ہوئے: غزہ سول ڈیفنس
غزہ سول ڈیفنس کا کہنا ہے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صدارتی ترجمان نے بتایا کہ اس اجلاس میں 20 سے زائد عالمی رہنما شرکت کریں گے۔
مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ہونے والے اہم اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کرینگے۔
Pages:
[1]