slotcosino Publish time 2025-11-4 08:17:59

بس ایک چیز کی پرواہ ہے امریکا کرپٹو کرنسی میں بھی چیمپئن بنے، ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525460_8997074_T-pact_updates.jpg

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں بس ایک چیز کی پرواہ ہے اور وہ یہ کہ امریکا کرپٹو کرنسی میں بھی چیمپئن بنے۔

اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کرپٹو آج دنیا کی ایک بڑی صنعت بن رہی ہے اور امریکا اس وقت اس شعبے میِں چین سمیت تمام ملکوں سے بہت آگے ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اب تیزی سے کرپٹو کے میدان میں داخل ہو رہا ہے، لیکن وہ نہیں چاہتے کہ چین اس شعبے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے۔

صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے ابتداء میں کرپٹو کی مخالفت کی، لیکن جب دیکھا کہ کرپٹو ووٹرز ٹرمپ کے ساتھ ہیں تو انہوں نے صرف ووٹ لینے کے لیے مؤقف بدل لیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ جس طرح امریکہ مصنوعی ذہانت میں نمبر ون ہے،اسی طرح وہ کرپٹو میں بھی اپنی برتری برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بس ایک چیز کی پرواہ ہے امریکا کرپٹو کرنسی میں بھی چیمپئن بنے، ٹرمپ