لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525477_9852799_liaquat_updates.jpgکراچی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود کے مسلح گارڈ نے مشتعل عوام پر فائرنگ کردی۔
نشتر روڈ پر رات گئے ڈمپر کی ٹکر سے شوہر جاں بحق اور بیوی کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525423_015859_updates.jpg
کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی
پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا، شہری کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جائے وقوعہ پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے لیاقت محسود مسلح گارڈ کے ہمراہ پہنچے تو انہیں دیکھ کر عوام مشتعل ہوگئے۔
اس موقع پر جاتے جاتے ڈبل کیبن میں سوار لیاقت محسود کے گارڈ نے عوام پر فائرنگ کردی۔
واضح رہے کہ نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔
Pages:
[1]