slotcosino Publish time 2025-10-12 11:15:09

آخری البم میری موت کے بعد ریلیز کیا جائے گا: ایڈ شیرن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518778_1136549_3_updates.jpg
فائل فوٹو

مشہور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کا آخری میوزک البم اُن کی موت کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کے دوران 34 سالہ گلوکار نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے بعد بھی موسیقی کی دنیا سے جڑے رہنا چاہتے ہیں۔

ایڈ شیرن نے بتایا کہ میں نے اپنی آخری البم کی تیاری اور ریلیز کا مکمل انتظام اپنی وصیت میں درج کردیا ہے، یہ البم میری موت کے بعد ریلیز ہوگی اور اس کی تکمیل کی ذمہ داری میری اہلیہ چیری سیبورن کے سپرد کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-07/1488088_014124_updates.jpg
ایڈ شیرن نے اپنے مومی مجسمےکو ڈراؤنا قرار دے دیا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیئرن مسکرا رہے ہیں لیکن ان کے تاثرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مجسمے کی شکل سے خاصے حیران اور نالاں ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایڈ شیرن نے کہا کہ یہ البم میری وصیت کا حصہ ہے، اگر میں کل نہ رہوں تو چیری اس کے گانے منتخب کرے گی، یہ سب کچھ مکمل طور پر طے کیا جا چکا ہے۔

گلوکار کے مطابق اس پوسٹ ہومس (وفات کے بعد) البم میں میرے وہ تمام گانے شامل ہوں گے جو میں نے 18 سال کی عمر سے لے کر اپنی زندگی کے آخری دنوں تک لکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ شاید میرے اس فیصلے کو پسند نہ کریں، مگر میرے مداحوں کو یہ چیز بہت دلچسپ لگے گی۔

یاد رہے کہ ایڈ شیرن کا تازہ ترین البم Play رواں سال 12 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے عالمی سطح پر بے حد پذیرائی ملی۔
Pages: [1]
View full version: آخری البم میری موت کے بعد ریلیز کیا جائے گا: ایڈ شیرن