slotcosino Publish time 2025-10-12 11:15:10

میکسیکو: لاطینی پاپ گلوکار ڈکیتی مزاحمت پر قتل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518781_9792535_5_updates.jpgفائل فوٹو

مشہور لاطینی پاپ گلوکار فیڈی ڈورکاز کو میکسیکو میں ڈکیتی کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

29 سالہ ارجنٹائنی نژاد گلوکار کو مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، برطانوی اخبار دی مِرر کے مطابق فیڈی ڈورکاز کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہمشہور ڈانس شو کی ریہرسل کے بعد واپس جا رہے تھے، حملہ آوروں نے اُن کی گردن میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

میکسیکو سٹی سیکریٹریٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد تھے، جن کی تلاش جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-14/1470864_085957_updates.jpg
میکسیکو : انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، میئر امیدوار سمیت 4 افراد قتل

میکسیکو کی خلیجی ریاست ویراکروز میں یکم جون کو ہونے والے انتخابات سے قبل خوفناک تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ترجمان کے مطابق علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملوث افراد کی شناخت کی جا سکے۔

فیڈی ڈورکاز نے اپنے معروف گانوں کارا بونیتا (Cara Bonita)اور موکا (Moka) کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: میکسیکو: لاطینی پاپ گلوکار ڈکیتی مزاحمت پر قتل