slotcosino Publish time 2025-10-12 11:15:11

راولپنڈی:پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518783_7670584_z_updates.jpgفائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی، قتل، گاڑی چوری کے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو کل برآمدگی کے لیے لے جاتے ہوئے اس کے ساتھیوں نے حراست سے فرار کرایا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
Pages: [1]
View full version: راولپنڈی:پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا