پروسٹیٹ کینسر کا علاج، جوبائیڈن کی ریڈی ایشن تھراپی کا آغاز
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518788_1490497_6_updates.jpgفائل فوٹو
امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن نے پروسٹیٹ کینسر کے پھیلنے کے بعد ریڈی ایشن تھراپی کا نیا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بائیڈن کے کینسر کے خلیے ہڈیوں تک پھیل چکے ہیں، جس کے بعد اُن کے علاج کا نیا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 82 سالہ جوبائیڈن کو ریڈی ایشن تھراپی کے ساتھ ساتھ ہارمونل ٹریٹمنٹ بھی دی جا رہی ہے تاکہ بیماری کی رفتار کو سست اور اس پر قابو پایا جا سکے، علاج کا یہ سلسلہ پانچ ہفتوں تک جاری رہے گا۔
ڈاکٹرز کے مطابق بائیڈن کو رواں سال 16 مئی 2025ء کو باقاعدہ طور پر پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جب اُن کے معمول کے طبی معائنے کے دوران پروسٹیٹ میں ایک گلٹی (nodule) پائی گئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-19/1472246_012649_updates.jpg
سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو کینسر کی تشخیص
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن اور انکے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ماہرین کے مطابق پروسٹیٹ کینسر مردوں میں پائے جانے والے سب سے عام کینسرز میں سے ایک ہے اور یہ دنیا بھر میں مردوں کو متاثر کرنے والا دوسرا بڑا کینسر سمجھا جاتا ہے۔
امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق ہر 100 میں سے تقریباً 13 مرد اپنی زندگی میں پروسٹیٹ کینسر کا شکار ہوتے ہیں، جب کہ 65 سال سے زائد عمر کے مردوں میں اس بیماری کے کیسز سب سے زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں بائیڈن نے جِلد کے کینسر (Skin Cancer) کے علاج کے لیے سرجری بھی کروائی تھی۔
Pages:
[1]