slotcosino Publish time 2025-10-12 12:33:13

پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح افغان جارحیت کا جواب جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے: مریم نواز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518793_5145638_z_updates.jpgفائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور پاک فوج کو دلیری، عزم اور حکمت کے ساتھ مؤثر جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے۔ افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدیں ایک مقدس امانت ہیں اور اُن کی حفاظت ہر پاکستانی پر فرض ہے، افغان جارحیت کا جواب اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاک سرزمین امن کی ضامن ہے، کمزوری کی علامت نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518602_022624_updates.jpg
پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 19 افغان پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، افغانستان کی جانب سے جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، مگر پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں ملک و ملت کے دفاع کے لیے چٹان کی طرح ڈٹی رہتی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح افغان جارحیت کا جواب جرأت، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا ہے: مریم نواز