slotcosino Publish time 2025-10-12 14:30:25

یونیسکو میں غلط خبروں کے حوالے سے پاکستانی تجاویز کو منظور کرلیا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518803_3975017_Unesco-Pakistani-Mumtaz-Zahara-Baloch_updates.jpgیونیسکو میں پاکستانی مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ—فائل فوٹو

یونیسکو نے گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز مواد کے حوالے سے پاکستانی تجاویز منظور کرلیں۔

قومی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسکو نے غلط اور گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز مواد کے انسداد کے لیے آزادیِ اظہار رائے کے تحفظ اور ڈیجیٹل دور میں معلومات کی سچائی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی تجاویز کو منظور کرلیا ہے۔

یونیسکو میں پاکستانی مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں ہونے والے یونیسکو کے 222 اجلاس میں تجاویز پیش کیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-31/1436840_102139_updates.jpg
پیرس: ممتاز زہرہ بلوچ کی یونیسکو سربراہ سے ملاقات، اسناد سفارت پیش کی

‎فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے آج پیرس میں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں یونیسکو کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت ڈائریکٹر جنرل محترمہ آڈرے ازولے کو پیش کیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز نئے چیلنجز کھڑے کر رہی ہیں، ایگزیکٹو بورڈ نے ڈجیٹل پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرانسپیرنسی اور جوابدہی کو یقینی بنائیں۔
Pages: [1]
View full version: یونیسکو میں غلط خبروں کے حوالے سے پاکستانی تجاویز کو منظور کرلیا گیا