زاہد احمد کا ڈیجیٹل کریئیٹرز کے خلاف بیان پر یو ٹرن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525559_4979874_1_updates.jpgفائل فوٹومعروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا۔
زاہد احمد کئی مشہور ڈراموں میں شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرچکے ہیں، ان دنوں ڈرامہ ’دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی‘ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے داد سمیٹ رہے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 14 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اکثر مذہب اور ایمان کے موضوع پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں زاہد احمد کے ایک بیان نے ہنگامہ برپا کردیا تھا، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں سخت ریمارکس دیے تھے، بعدازاں زاہد احمد نے انسٹاگرام پر وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کا مطلب غلط سمجھا گیا۔
زاہد احمد نے کہا، ’میں پوڈکاسٹ میں سوشل میڈیا کے موجدین کے بارے میں بات کر رہا تھا، ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں نہیں، میں نے انہیں جہنمی کہا، جو میری غلطی تھی، مجھے افسوس ہے کیونکہ میں نے جذبات میں آکر بات کی، مجھے کسی کے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں، یہ اللّٰہ کا کام ہے، میں اپنی بات درست کرنا چاہتا تھا کیونکہ مجھ سے بہت سے نوجوان متاثر ہوتے ہیں، اور میں دین سے متعلق غلط پیغام نہیں دینا چاہتا۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-02/1525002_111956_updates.jpg
زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اداکار کی اس وضاحت پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے زاہد احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کرنا ایک بہادرانہ عمل ہے اور انہوں نے عاجزی دکھا کر اپنی عظمت ثابت کی۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ زاہد احمد کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے، یعنی انہوں نے عوامی ردعمل کے بعد مؤقف بدل لیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-03/1525306_120115_updates.jpg
جہنمی قرار دیے جانے پر کانٹینٹ کری ایٹرز زاہد احمد کیخلاف میدان میں آگئے
پاکستانی معروف اداکار زاہد احمد کی جانب سے جہنمی قرار دیئے جانے کے بعد ٹک ٹاکرز و کانٹینٹ کری ایٹرز اداکار کے خلاف میدان میں آگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کچھ صارفین نے زاہد احمد اور ٹک ٹاکرز دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، یہ کہتے ہوئے کہ دونوں فریق اپنی حد سے تجاوز کر رہے ہیں، کچھ نے مواد تخلیق کاروں پر الزام لگایا کہ وہ زاہد احمد کی بات کو سمجھ ہی نہیں پائے۔
Pages:
[1]