پاکستان کا ردعمل متناسب اور ضرورت کے مطابق ہے: اسحاق ڈار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518810_9890640_dar_updates.jpgفائل فوٹونائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والے حالات پر گہری تشویش ہے، طالبان حکومت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور سرحد پار حملے سنگین ہیں۔
اس حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوابی آپریشن طالبان کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کیلئے ہے۔ طالبان انفرا اسٹرکچر پر آپریشن فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کو بے اثر کرنے کے لیے ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان شہری آبادی کو ہدف نہیں بناتیں، جانی نقصان سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتی جارہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ طالبان حکومت دہشتگرد عناصر کے خلاف ٹھوس اقدام کرے گی۔ پاکستان اپنی سرزمین، خود مختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518792_115309_updates.jpg
پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا: وزیراعظم شہباز شریف
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل کی بےباک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کا ردعمل متناسب اور ضرورت کے مطابق ہے، پاکستان کا ردعمل علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ہے۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر طالبان حکومت کی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔
Pages:
[1]