سعودی سرمایہ کاروں کی پنجاب کے 7 بڑے سیکٹرز میں سرمایاکاری میں دلچسپی، ایم او یوز پر دستخط
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518816_2532440_vvv%DA%BE%DA%BE%DA%BE_updates.jpgسعودی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں 7 بڑے سیکٹرز میں انویسٹمنٹ اور ہیلتھ کیئر انفرا اسٹرکچر میں جوائنٹ وینچر میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
حکومتِ پنجاب اور پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے درمیان ایم او یوز پر دستخط کئے گئے ہیں۔
سعودی سرمایہ کار مائنز اینڈ منرلز، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں گے۔
سرمایہ کار ایگری کلچر، لائیو اسٹاک اور ایکوا کلچر میں اشتراکِ کار پر بھی تیار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518551_032742_updates.jpg
سعودی سرمایہ کاروں کو بہت پہلے پاکستان آنا چاہیے تھا: پرنس منصور بن محمد آل سعود
سعودی پاکستان مشترکا بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں آنے والے سعودی وفد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حکومت پنجاب کی فوکل ایجنسی سعودی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے ساتھ رابطے اور معاونت کرے گی، پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں نے معاہدے کو فوری عملی شکل دینے کے لیے فاسٹ ٹریک اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور معاونت فراہم کرے گی، صوبے کو انڈسٹریل حب بنانا چاہتے ہیں۔
Pages:
[1]