slotcosino Publish time 2025-10-12 16:27:10

صیہونی ریاست پر غزہ جنگ بندی کے معاملے پر بالکل بھروسہ نہیں: ایران

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518812_2713787_Abbas-Araghchi-Iran-FM2_updates.jpgایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پاس نہیں رکھے گی اس لیے بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم پچھلے معاہدوں کے انجام کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا بھی خیال نہیں کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-19/1482435_083740_updates.jpg
ایران نہیں اسرائیلی حکومت نے خونریزی کا آغاز کیا، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ یہ ایران نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت ہےجس نے خونریزی کا آغاز کیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ہر اس منصوبے کی حمایت کریں گے جو اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے بنایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم نام نہاد ابراہم معاہدے میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Pages: [1]
View full version: صیہونی ریاست پر غزہ جنگ بندی کے معاملے پر بالکل بھروسہ نہیں: ایران