slotcosino Publish time 2025-11-4 18:42:44

27ویں آئینی ترمیم پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے: بیرسٹر سیف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525598_9607621_11_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد سے قبل تمام صوبوں کو اعتماد میں لینا لازمی ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتیں پورے ملک کی نمائندگی نہیں کرسکتیں، کیونکہ دونوں جماعتیں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار پر قابض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کو ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے، مگر موجودہ حکومت ان ترامیم کے ذریعے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523956_100627_updates.jpg
بیرسٹر سیف کا مریم نواز پرخیبر پختونخوا حکومت کا منصوبہ کاپی کرنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر خیبرپختونخوا کا منصوبہ کاپی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ مجوزہ ترامیم کے نتیجے میں صوبائی حقوق کی پامالی کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام آئینی ترامیم صوبوں کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے لائی جانی چاہئیں، کیونکہ صوبائی خودمختاری اور حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: 27ویں آئینی ترمیم پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے: بیرسٹر سیف