آن اسکرین رومانس پر عائزہ خان نے دانش تیمور کی ٹانگ کھینچ لی، ویڈیو وائرل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525597_9015136_5_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کی مشہور آن اسکرین رومانوی کہانیوں پر ان کی ٹانگ کھینچ لی۔
سوشل میڈیا پر شکاگو سے عائزہ خان اور دانش تیمور کی مداحوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں میاں بیوی کو بہت خوشگوار موڈ میں مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ تقریب کے دوران اسٹیج پر ’آئی لوو یو‘ بولنے سے گریز کرنے پر اپنے شوہر کو تنگ کرتے نظر آ رہی ہیں۔
عائزہ خان نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے دانش تیمور کو اسکرین پر دوسری اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرتے دیکھا ہے؟ جس پر مداحوں نے جواب دیا، ’بالکل دیکھا ہے‘۔
مداحوں کا جواب سننے کے بعد اُنہوں نے دانش تیمور سے کہا کہ ابھی آپ اتنی ہی شدت سے میرے ساتھ رومانس کرکے دکھائیں۔
اس موقع پر مداحوں شور مچا کر اداکارہ کا بھرپور ساتھ دیا تو دانش تیمور نے کہا، ’بیگم کے ساتھ گھر پر بہت رومانس ہوتا ہے۔‘
یہ جواب سن کر عائزہ خان نے کہا کہ میں آپ کی بیوی ہونے کے علاوہ اداکارہ بھی ہوں تو جواب میں دانش تیمور نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ بطور اداکار بھی کام کر چکا ہوں۔
آخر میں عائزہ خان نے مداحوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ دانش ابھی ہماری باتوں کو گھما رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-14/1460743_021545_updates.jpg
عائزہ خان اور دانش تیمور کی رومانوی تصاویر ’فی الحال‘ تنازع کا کور اپ؟
عائزہ خان اور دانش تیمور کی سیر و تفریح کی رومانوی تصاویر، حقیقت یا فِلحال تنازعے کا کور اپ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یہ سن کر دانش تیمور نے کہا کہ اب آپ سب لوگ کیا سننا چاہتے ہیں کہ میں یہاں اپنی بیگم کو ’آئی لوو یو‘ کہوں؟ تو مداح پُر جوش ہوگئے۔
مداحوں کو اتنا خوش اور پُرجوش دیکھ کر اداکار نے کہا، ’مجھے لگ رہا ہے کہ آپ لوگ میری دوبارہ شادی کروا رہے ہیں۔‘
جس پر عائزہ خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کے سامنے یا ویسے بھی محبت کا اظہار کرتے رہنا چاہیے اس سے محبت بڑھتی ہے۔
دانش تیمور نے عائزہ خان کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے محبت ’آئی لوو یو‘ کہنے سے نہیں بڑھتی بلکہ محبت اگر دل میں ہو تو قدرتی طور پر بڑھتی رہتی ہے۔
Pages:
[1]