بھارت: میں نے تمہارے لیے بیوی کو مار ڈالا، ڈاکٹر کا خاتون کو لرزہ خیز پیغام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525652_8688377_GAZA-NEW-2_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا۔بھارتی شہر بنگلور میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے اپنی اہلیہ کے قتل کے بعد بھیجے گئے لرزہ خیز پیغامات نے پولیس اور عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر مہندر ریڈی جی ایس، جسے گزشتہ ماہ اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، نے جرم کے چند ہفتے بعد کم از کم چار سے پانچ خواتین کو خوفناک پیغام بھیجا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر مہندر نے یہ پیغام موبائل پیمنٹ ایپ فون پے کے ذریعے بھیجا، جہاں اس نے ٹرانزیکشن نوٹس کے حصے میں لکھا: ’’میں نے تمہارے لیے اپنی بیوی کو مار ڈالا۔‘‘
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ان پیغامات میں ایک خاتون ڈاکٹر بھی شامل تھی، جس نے ماضی میں ڈاکٹر مہندر کی شادی کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ملزم کے ضبط شدہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کر کے فارنزک سائنس لیبارٹری کو تجزیے کے لیے بھیجا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-15/1519743_052434_updates.jpg
بھارت: سرجن شوہر نے ڈاکٹر بیوی کو انجکشن دیکر قتل کردیا، 6 ماہ بعد گرفتار
مشرقی بنگلور میں مرنے والی جلد کی ڈاکٹر کارتیکا ریڈی کی موت کا معمہ آخر کار حل ہوگیا، پولیس نے خاتون کے شوہر اور جنرل سرجن ڈاکٹر مہندر ریڈی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر مہندر نے اپنی بیوی کی موت کے بعد پرانی محبتیں دوبارہ زندہ کرنے کی ایک مایوس کن کوشش کی۔
ڈاکٹر مہندر کو اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا، اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ڈرماٹولوجسٹ (ماہر جلد) اہلیہ ڈاکٹر کارتیکا ایم ریڈی کو پروپوفول نامی اینستھیسیا (بے ہوش کرنے والی دوا) دوا دے کر قتل کیا، جو صرف آپریشن تھیٹر میں استعمال کے لیے مخصوص ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی وکٹوریہ اسپتال میں ملازمت کرتے تھے اور ان کی شادی 26 مئی 2024 کو ہوئی تھی۔ تاہم شادی کے ایک سال سے بھی کم عرصے بعد، 23 اپریل 2025 کو ڈاکٹر کارتیکا اپنے والد کے گھر میں اچانک بے ہوش ہو کر گر گئی۔
ڈاکٹر مہندر نے دو دن کے دوران بیوی کو متعدد انٹراوینس انجیکشنز لگائے، یہ کہہ کر کہ وہ علاج کا حصہ ہیں۔ تاہم کارتیکا کو قریبی نجی اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید شواہد کی جانچ جاری ہے اور کیس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Pages:
[1]