slotcosino Publish time 2025-11-5 02:30:10

’اس میں بہت سارا پیار ہو گا‘ یہ شاہ رخ خان نے کس فلم کے بارے میں کہا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525651_3358426_dipeeka-shahrukh_updates.jpg
—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کے ہدایت کار سدھارتھ آنند اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ آئندہ فلم میں دوبارہ شامل ہونے پر کھل کر بات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 18 سال قبل 2007ء میں دیپیکا پڈوکون نے فلم اوم شانتی اوم میں رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خان کے مقابل اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اس جوڑی نے اپنی شاندار کیمسٹری سے شائقین کا دل جیت لیا تھا اور ہندی سنیما کی سب سے یادگار جوڑیوں میں سے ایک بن گئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-09-13/1390550_103022_updates.jpg
شاہ رخ خان دیپیکا پڈوکون سے ملنے اسپتال پہنچ گئے

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جمعرات کو رات گئے فلم جوان سمیت کئی فلموں میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ دیپکا پدکون اور رنویر سنگھ کی نومولود بیٹی کو دیکھنے کے لیے ممبئی کے ایچ این ریلائنس فائونڈیشن اسپتال پہنچے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

2023ء کی فلم ’پٹھان‘ میں ایک بار پھر مداحوں کو متاثر کرنے کے بعد اب دیپیکا اور شاہ رخ سدھارتھ آنند کی اگلی فلم ’کنگ‘ میں دوبارہ اکٹھے ہونے کے لیے تیار ہیں۔

اس فلم میں سہانا خان، ابھیشیک بچن اور رانی مکھرجی بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی اور یہ فلم آئندہ سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اگرچہ اس پروجیکٹ کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں، لیکن شاہ رخ خان نے اب شیئر کیا ہے کہ فلم ’کنگ‘ میں بہت سارا پیار ہو گا۔

2 نومبر کو شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں مداحوں کے ساتھ ایک شاندار ملاقات ’میٹ اینڈ گریٹ‘ کا اہتمام کر کے اپنی 60 ویں سالگرہ منائی۔

تقریب کے دوران ’کنگ‘ میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے ساتھ فلم میں دپیکا پڈوکون بھی ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے کبھی بھی ہیرو طرز کی فلمیں نہیں کیں، شاید 1995ء کی فلم ’کرن ارجن‘ کو چھوڑ کر، 1993ء کی فلم ’بازی گر ‘ میں میرا ایک بہت منفی کردار تھا، لہٰذا سدھارتھ نے جو کچھ بھی مجھے بتایا، میں نے اسے اپنے اندر جذب کیا، درحقیقت اس سے مجھے ’جوان‘ کا اپنا کردار ادا کرنے میں مدد ملی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-21/1512219_010001_updates.jpg
شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے سیٹ سے تصویر لیک ہوگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’کنگ‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان، سہانا خان اور ابھیشیک بچن کی تصاویر لیک ہوئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پچھلے 2، 3 سال سے ساتھ کام کر رہے ہیں، اس لیے اب ہم دوست بن چکے ہیں، ایک اور بات جو ہوئی وہ یہ کہ وہ سمجھ گئے کہ میں کس طرح کا ہیرو بنانا چاہوں گا، اس کے علاوہ، وہ بہت ہی جمالیاتی حِس رکھنے والے ہدایت کار بھی ہیں، جو فلم کو بے حد دلکش بنانے کا ہنر جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی ایک ساتھ چھٹی فلم ہو گی۔
Pages: [1]
View full version: ’اس میں بہت سارا پیار ہو گا‘ یہ شاہ رخ خان نے کس فلم کے بارے میں کہا؟