کراچی: گلبرک میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525654_4872024_AMBULANCE-CHIPPA-KHI_updates.jpg—فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلبرک میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-09-30/1514878_022206_updates.jpg
شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد گولی مار کر مبینہ خودکشی کرلی
کراچی ڈیفنس تھانہ کی حدود کالا پل ہزار کالونی بانس... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
پولیس حکام مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے، کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Pages:
[1]