پاک فوج کی گولہ باری سے افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل تباہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518826_1548543_Warr_updates.jpgافغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر پاکستانی افواج نے بھاری ہتھیاروں سے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاک فوج کی جانب سے افغان اشرف سر پوسٹ پر بھاری توپ خانے کی مدد سے گولہ باری کی گئی ہے۔
پاک فوج کی گولہ باری سے افغان طالبان کی اشرف سر پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے بعد پاک فوجنے بھرپور جوابی کارروائیکرتے ہوئے 200 سے زائد طالبان اور ان کے حمایتی دہشت گرد ہلاک کر دیے، بڑی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518819_045512_updates.jpg
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر
افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپوں میں 23 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، 29 سپاہی زخمی ہوئے۔
11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب یہ حملہ سرحدی علاقوں میں عدم استحکام پیدا کر کے دہشت گردی کے اہداف کی تکمیل کے لیے کیا گیا۔
حقِ دفاع کے تحت پاک فوج نے سرحدی پٹی پر مؤثر اور فیصلہ کن ردِعمل دیا اور حملہ پسپا کر دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے افغان علاقے میں موجود طالبان کے کیمپوں اور پوسٹوں پر فائرنگ کی، دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونے والے متعدد تربیتی کیمپس کو تباہ کیا گیا۔
پاکستان نے سرحد پار دشمن کی 21 پوزیشنز پر بھی وقتی قبضہ کیا۔
افغان طالبان کی جانب سے یہ سنگین اشتعال انگیزی طالبان کے وزیرِ خارجہ کے دورۂ بھارت کے دوران کی گئی۔
Pages:
[1]