slotcosino Publish time 2025-10-12 18:24:07

نئی دہلی کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو شامل نہ کرنے پر افغان وزیرِ خارجہ نے وضاحت دیدی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518831_9793286_afgn_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جمعے کو پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شامل نہ کیے جانے کی وضاحت کر دی۔

افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے خواتین صحافیوں کو اپنی گزشتہ پریس کانفرنس میں شامل نہ بلانے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے اسے تکنیکی مسئلہ قرار دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518573_060325_updates.jpg
افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں بھارتی خواتین صحافیوں کو شامل نہ کرنے پر مودی پر کڑی تنقید

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر میدان میں برابر کی شرکت کا حق حاصل ہے، اس واقعے سے بھارتی خاتون کو یہ پیغام جاتا ہے کہ مودی ان کے حق میں کھڑے ہونے کے لیے انتہائی کمزور ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نئی دہلی میں اپنی دوسری پریس کانفرنس کے دوران امیر خان متقی نے کہا کہاُن کی گزشتہ پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی ’یک تکنیکی مسئلہ‘ تھی،ایسا دانستہ طور پر نہیں کیا گیا تھا۔

افغان وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہپریس کانفرنس جلدی میں منظم کی گئی تھی، ایک مختصر فہرست کے مطابق صحافیوں کو مدعو کیا گیا، یہ صرف ایک تکنیکی معاملہ تھا، کسی کو جان بوجھ کر خارج نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 1 کروڑ طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جن میں 28 لاکھ سے زائد خواتین اور لڑکیاں شامل ہیں، خواتین کی تعلیم پر مذہبی طور پر پابندی نہیں لگائی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518284_104842_updates.jpg
بھارت: افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کو شرکت سے روک دیا گیا

بھارتی دارالحکومت دہلی میں افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں کسی بھی خاتون صحافی کو مدعو نہیں کیا گیا، جس پر ملک بھر میں سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے دورہ بھارت کے پہلے دن بھارتی ہم منصب جے ایس شنکر سے ملاقات کے بعد جمعے کے روز افغان سفارت خانے میں پریس کانفرنس کی تھی، جہاں کسی بھی خاتون صحافی کی موجودگی نہ ہونے پر بھارتیوں کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا تھا، جس کی انہیں آج وضاحت کرنا پڑ گئی۔

دوسری جانب بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے وضاحت کی کہ اس پریس کانفرنس کے انتظامات میں وزارت کا کوئی کردار نہیں تھا، دعوت نامے افغان قونصل جنرل، ممبئی کے دفتر سے بھیجے گئے تھے۔

وزارت نے واضح کیا کہ افغان سفارت خانہ بھارت کے دائرۂ اختیار میں نہیں آتا۔
Pages: [1]
View full version: نئی دہلی کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو شامل نہ کرنے پر افغان وزیرِ خارجہ نے وضاحت دیدی