وزیرِاعظم کا جامِ شہادت نوش کرنیوالے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراجِ عقیدت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518829_527440_pm_updates.jpgوزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین اور جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518819_045512_updates.jpg
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر
افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان نے کئی بار افغان حکومت کو اس کی سر زمین پر خوارج کی موجودگی کی معلومات دیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے، توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی۔
Pages:
[1]