سنگین الزامات کیخلاف ایکشن، صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کو 10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525854_2695287_xsdbx_updates.jpg— فائل فوٹو
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 100 ملین (10 کروڑ) روپے کا نوٹس بھیج دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بھی جعلی اور بے بنیاد افواہوں کے خلاف آواز اُٹھائیں۔
صبا قمر کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان کے بعد صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کیے تھے اور کہا تھا کہ صبا قمر 04-2003 میں لاہور میں ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں ہراساں کرنے لگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525854_2158753_%D8%B3%D9%81%D8%A8%D8%B3_updates.jpg
ان سنگین الزامات کے بعد اب اداکارہ نے صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ہتک عزت کا کیس کرتے ہوئے صحافی سے 7 دنوں میں اپنا بیان واپس لینے، عوامی معافی مانگنے اور 10 کروڑ روپے بطور ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
صبا قمر نے انسٹا اسٹوری میں صحافی کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ میں نے آج ایک صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جس نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525854_3002777_%D8%AF%D8%A8%D9%85%D8%AF_updates.jpg
انہوں نے کہا کہ میں یہ ہر ایک سے کہنا چاہتی ہوں کہ، اپنے مداحوں، ساتھیوں اور انڈسٹری کے دیگر لوگوں سے کہ اپنے لیے کھڑے ہوں، جب کوئی آپ کی بدنامی یا بے عزتی کرے تو خاموش نہ رہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-03/1525288_102234_updates.jpg
صبا قمر کا صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
صبا قمر ان دنوں اپنے دو ڈراموں پامال اور کیس نمبر 9 کی وجہ سے خبروں میں ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ صرف توجہ کے لیے آپ پر جھوٹے الزامات عائد کرے، خاموش نہ رہیں، ایسے رویے کے خلاف آواز اٹھائیں اور لوگوں کو جوابدہ ٹھہرائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیں تبدیلی لائیں، سچ بول کر اور مضبوطی سے کھڑے ہوکر۔
Pages:
[1]