ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کی ہے: ظہران ممدانی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525856_2490395_02_updates.jpgنیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کی ہے۔
جیت کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے، ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کردی ہے، مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے۔
ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے شہریوں نے تبدیلی کو ووٹ دیا ہے، میں یکم جنوری کو نیویارک کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا، یہ سب آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوا، ہم آپ کے لیے لڑیں گے کیوں کہ ہم آپ میں سے ہیں، یہ شہر آپ کا ہے، جمہوریت بھی آپ کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525850_072558_updates.jpg
امریکا، ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب
ایشیائی نژاد ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نومنتخب میئر نیویارک سٹی نے کہا کہ ہم لیڈرشپ کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں، ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کے مہم میں حصہ لینے پر شکر گزار ہوں، مجھے خود کو ثابت کرنے کا موقع دینے کے لیے شکریہ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اس شہر کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، آج کے الیکشن نے ثابت کردیا کہ امید اب بھی زندہ ہے، آج خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے، نیویارک میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، نیویارک میں اب اسلاموفوبیا پھیلایا نہیں جا سکے گا، میں ایک مسلمان اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں۔
ظہران ممدانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجھے پتہ ہے آپ دیکھ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ میں آپ کو 4 جملے کہوں گا، مزدور حقوق کے لیے یونینز کے ساتھ کھڑیں ہوں گے، نیویارک سٹی کو تارکین وطن نے مضبوط کیا ہے، نیویارک اب وہ شہر نہیں رہا جہاں اسلاموفوبیا کے نام پر الیکشن جیتا جائے۔
Pages:
[1]