سپریم کورٹ کی کینٹین میں ہونے والے گیس دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی
سپریم کورٹ کی کینٹین میں گزشتہ روز ہونے والے گیس لیکج دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینٹین کی چھت کی طرف سے گزرنے والے گیس پلانٹ میں کچھ لوگ مرمت کا کام کر رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران دھماکا ہو اور مکمل اندھیرا چھا گیا۔
سپریم کورٹ میں گزشتہ روز اے سی گیس پلانٹ میں مرمت کے دوران دھماکا ہوا تھا جس سے 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اور دھماکے سے کینٹین سمیت سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525873_111537_updates.jpg
سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، جھلسنے والا 19 سالہ لڑکا چل بسا
گزشتہ روز سپریم کورٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دھماکے کے باعث کینٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا تھا جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
سپریم کورٹ میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں جھلسنے والا 19 سال کا لڑکا اسپتال میں چل بسا ہے۔
Pages:
[1]