slotcosino Publish time 2025-11-5 19:24:15

سال کا سب سے روشن اور بڑا سُپر مون آج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525894_1819878_11_updates.jpg
فائل فوٹو

آسمان پر آج سال کا سب سے روشن اور بڑا سپر مون جلوہ گر ہوگا، جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ رواں سال کے تین سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہے، جو اپنے غیر معمولی حجم اور چمک کے باعث نمایاں رہے گا، آج چاند معمول سے 16 فیصد زیادہ روشن لگے گا۔

ماہرین کے مطابق سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار کے سب سے قریب فاصلے پر پہنچ کر مکمل چاند کی حالت میں ہوتا ہے، اس موقع پر چاند عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔

ترجمان کے مطابق آج شام 6 بج کر 19 منٹ پر چاند اپنی زیادہ سے زیادہ چمک پر ہوگا اور زمین سے اس کا فاصلہ 221,817 میل رہ جائے گا، اس نزدیکی کی بدولت چاند اپنے معمول سے تقریباً 9.7 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525583_115205_updates.jpg
نومبر میں سال کا سب سے روشن سپر مون آسمان پر جلوہ گر ہوگا

بیور مون کا نام شمالی امریکا کی روایات سے منسوب ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ سپر مون رواں سال کا دوسرا واقعہ ہے، جبکہ تیسرا سپر مون دسمبر میں دیکھا جا سکے گا، ماہرینِ فلکیات کے مطابق بیور سپر مون کو اس سال کا سب سے بڑا اور درخشاں چاند قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں موسمِ سرما کے صاف اور شفاف آسمان کی وجہ سے یہ نظارہ خاص طور پر واضح ہوگا، ماہرین کا کہنا ہے کہ روشنیوں سے دور علاقوں میں یہ منظر سب سے زیادہ خوبصورت دکھائی دے گا۔
Pages: [1]
View full version: سال کا سب سے روشن اور بڑا سُپر مون آج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا