slotcosino Publish time 2025-11-5 21:21:28

بلاول بھٹو نے ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کے لمحے کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525921_9207234_bndb_updates.jpg
— فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کو دنیا بھر کے ترقی پسندوں کے لیے فخر کا لمحہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ظہران ممدانی کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ظہران ممدانی کو نیویارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی تاریخی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ ’روٹی، کپڑا اور مکان‘ کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق روٹی، کپڑا اور مکان اب بھی صرف نعرہ نہیں، بلکہ دنیا بھر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525919_032025_updates.jpg
ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی پر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی مبارک باد

سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ڈیمو کریٹس سینئر رہنما ہیلری کلنٹن نے نیویارک کے میئر کا الیکشن جیتنے والے ظہران ممدانی کو ان کی شاندار و تاریخی کامیابی پ مبارک باد پیش کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی تاریخی کامیابی حاصل کر کے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بن گئے ہیں۔

34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔
Pages: [1]
View full version: بلاول بھٹو نے ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کے لمحے کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا