slotcosino Publish time 2025-11-5 21:21:29

افسوس ہوتا ہے جو حکومت قربانی دے کر بنائی، وہی ہمارے مقدمات میں جواب جمع نہیں کر رہی: شیر افضل مروت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525924_7588522_News12_updates.jpg
---فائل فوٹو

رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ افسوس ہوتا ہے جو حکومت ہم نے قربانی دے کر قائم کی تھی، وہی ہمارے مقدمات میں جواب جمع نہیں کر رہی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف صوبائی حکومت کے مقدمات ہیں، دو سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اِن جعلی مقدمات سے ڈرتا نہیں ہوں، مجھ پر 9 مئی کا کوئی مقدمہ نہیں، سارے مقدمات اس کے بعد کے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان سے متعلق صوبائی حکومت کا جرگہ اچھی کاوش ہے، جرگے سے صوبے کی عوام اور حکومت کا مؤقف سامنے آجائے گا۔
Pages: [1]
View full version: افسوس ہوتا ہے جو حکومت قربانی دے کر بنائی، وہی ہمارے مقدمات میں جواب جمع نہیں کر رہی: شیر افضل مروت