متنازع پوسٹ کیس: ہادی علی چٹھہ، ایمان مزاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525937_9027708_Hadi_updates.jpgفائل فوٹوسوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس کی سماعت کی، وقفے کے بعد ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-22/1512527_051109_updates.jpg
ریاست و قومی سلامتی اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ، ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عدالت کی جانب سے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے جس میں کہا گیا کہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔
عدالت نےسوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
اس سے قبل گزشتہ سماعت میں متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
Pages:
[1]