سندھ حکومت کا ٹائر جلانے، پائرولائسز پلانٹس پر مکمل پابندی کا نوٹیفکیشن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525944_4447713_TyreBurn_updates.jpgفائل فوٹوسندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹائر جلانے اور پائرولائسز پلانٹس پر مکمل پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر دوست محمد راہموں نے کہا ہے کہ 6 اکتوبر کو کابینہ اجلاس میں پابندی کو منظور کیا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517246_053056_updates.jpg
سندھ میں ٹائر جلانے، پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی عائد
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی لگا دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی ایسی صنعتی سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتی جو شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالے۔
مشیر وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ پابندی کی خلاف ورزی پر پلانٹس ضبط، بھاری جرمانے اور مستقل بندش کی سزائیں شامل ہیں۔
دوست محمد راہموں کا کہنا تھا کہ ٹائر جلانے اور ناقص پائرو لائسز پلانٹس نے فضا، زمین اور آبی وسائل کو آلودہ کردیا ہے۔
Pages:
[1]