slotcosino Publish time 2025-11-6 07:05:57

دیکھتے ہیں ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1525989_1351172_%D9%B9%D8%B1%D9%85%D9%BE_updates.jpg
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔

میامی میں بزنس فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا جوہری طاقت میں نمبر ون ہے، لیکن اس کے اعتراف سے نفرت ہے، روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چار پانچ سال میں چین ہمارے برابر آجائے گا۔ دیکھتے ہیں تینوں ممالک کے درمیان تخفیف اسلحہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔

تقریب کے آخر میں امریکی صدر ٹرمپ نے رقص بھی کیا۔
Pages: [1]
View full version: دیکھتے ہیں ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ٹرمپ